انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سےشلامجة بارڈر کراسنگ پر واقع مرکزصحت کی بحالی اورمرمت کا کام جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی طرف سےشلامجة بارڈر کراسنگ پر واقع مرکزصحت کی بحالی اورمرمت کا کام جاری ہے۔

مذکورہ بالا شعبے کے سربراہ انجینئر سمیر عباس نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " شلامجة بارڈر کراسنگ پر واقع مرکزصحت کی بحالی اور ترقی کے لئے یہ اقدامات بصرہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے درخواست موصول ہونے کے بعد کیے گئے ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ سے منظوری حاصل کرنے کے بعد ایک تکنیکی ٹیم تشکیل دی گئی اور مرکز فیلڈ سروے کرنے کے بعد اس مرکز کی بحالی و مرمت کے لئے کام شروع کر دیا گیا۔ "

انہوں نے کہا کہ صحت مرکز کی مرمت و بحالی کے لئے مندرجہ ذیل اقداماتکئے گئے ہیں :
سینٹر کے نو مرکزی ہالز کی مرمت وبحالی اور انھیں تمام تر مطلوبہ طبی آلات اور مشینری کی فراہمی،
سینٹر کی مرکزی اور ثانوی راہداریوں کی تعمیر نو،
مرکز کے تمام سسٹمز (بجلی - پانی - آگ - کیمرا - حفظان صحت) کی بحالی،
550 مربع میٹر رقبے پر مشتمل ویٹنگ ہال کی تعمیر۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا سٹاف روزانہ 12 گھنٹوں کی اوسط کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: