روضہ مبارک حضرت عباس سے وابستہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے (ضوابط الإقراء برواية حفص وبالقراءات العشر) کے عنوان سے ایک علمی سمپوزیم کا انعقاد کیا کیا گیا کہ جس میں الازہر یونیورسٹی مصر کے پروفیسر شّيخ المقرئ محمّد فهمي عبد السيّد عصفور نے خصوصی لیکچر دیا۔
سمپوزیم محکمہ صحت کی ہدایات اور سفارشات کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے منعقد کیا گیا۔ سمپوزیم کا آغاز قارئ أحمد الزاملي کی تلاوت کلام پاک کے ساتھ ہوا جس کے بعد بعد قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے سربراہ سيد مهند الميالي نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔
اس کے بعد پروفیسر شّيخ المقرئ محمّد فهمي عبد السيّد عصفور نے مسلمانوں میں دس مقبول طرز تلاوت قراءات العشر کے بارے میں لیکچر دیتے ہوئے تفصیلی معلومات پیش کیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر مختلف قرآنی سرگرمیوں، منصوبوں اور کورسز کا انعقاد کرتا ہے۔ جن کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ عالمی اور ملکی حالات کے باعث ان سرگرمیوں اور پروگرامز کو محدود پیمانے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے یا ورچوئلی منعقد کیا گیا۔