الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں ہڈی کی کامیاب پیوند کاری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ناصریہ سے تعلق رکھنے والے مریض کے کندھے اور کہنی سے متصل ہڈی ( humerus bone) میں فریکچر کی فکسنگ اور ہڈی کے مسنگ حصےکی کامیاب پیوند کاری کی ہے۔

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کے آرتھوپیڈک ڈاکٹر مصطفیٰ ولید نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے ذی قار گورنریٹ سے تعلق رکھنے والے مریض کنے ناصریہ سے تعلق رکھنے والے مریض کے کندھے اور کہنی سے متصل ہڈی ( humerus bone) میں فریکچر کی فکسنگ اور ہڈی کے مسنگ حصےکی پیوند کاری میں کامیابی حاصل کی ہے۔"
اس نے کہا: "مذکورہ مریض تین ماہ قبل گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا جس کی وجہ سے ہیمرس بون کا ایک بڑا حصہ ضائع ہو گیا تھا۔

ڈاکٹر ولید نے مزید کہا ، "یہ پریشن تقریبا تین گھنٹے جاری رہا۔ آپریشن کے دوران ( humerus bone) کے مسنگ حصے کی جگہ مریض کی پیلوس بون سے لئے گئے ہڈی کے ٹکڑے کی پیوند کاری کی گئی ۔"
ڈاکٹر ولید نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن کامیاب رہا اور مریض تیزی سے روبہ صحت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: