الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے پچاس سالہ مریض کے ووکل کورڈ سے ٹیومرہٹانے کا کامیاب علاج کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے پچاس سالہ مریض کے ووکل کورڈ سے ٹیومرہٹانے کا کامیاب علاج کیا ہے۔
الکفیل ہسپتال میں ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر ناظم عمراں نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے 50 سالہ مریض کے ووکل کورڈ سے ٹیومر ہٹانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور ٹیومر ہٹانے کے لئے یہ آپریشن لیزر ٹکنالوجی کے ذریعے کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا: " مریض گذشتہ ایک سال سے آواز میں کھوکھلے پن جیسے مسائل کا شکار تھا اور تشخیصی ٹیسٹ کروانے کے بعد پتہ چلا کہ وہ ووکل کورڈ ٹیومر میں مبتلا ہے۔ "
انھوں نے کہا : " الکفیل ہسپتال کے آپریٹنگ تھیٹرز میں دستیاب جدید ترین ٹیکنالوجیز میں لیزر ٹکنالوجی بھی شامل ہے اور یہ جدید ترین ٹیلنالوجیز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔،
ڈاکٹر عمران نے نشاندہی کی: "آپریشن کے بعد مریض مکمل طور پر صحتمند ہے اور تندرست و توانا آواز کے ساتھ معمول کی زندگی میں لوٹ چکا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: