حلہ کے تاریخی واقعات کو (أحداث تاريخيّة) نامی صفحہ کے ذریعے جانا جا سکتا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی وانسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث حلہ کے سربراہ الشيخ صادق عبد النبي الخويلدي کا کہنا ہے کہ یہ مرکز اپنے قیام کے مقصد تحت حلہ کی تاریخ، یہاں رونما ہونے والے واقعات، یہاں کی نامور شخصیات، یہاں لکھی گئيں کتابوں اور یہاں کے بزرگ دینی علماء کے بارے میں مختلف ذرائع سے معلومات دنیا تک پہنچا رہا ہے۔

مرکز کی رسمی ویب سائٹ میں (أحداث تاريخيّة) کے نام سے صفحہ کا اضافہ کیا گیا ہے کہ جس میں حلہ میں وقوع پذیر ہونے والے تاریخی واقعات کو درج کیا جا رہا ہے تاکہ انٹر نیٹ کی دنیا سے وابستہ افراد اور خصوصًا نئی نسل حلہ کی تاریخ سے آگاہی حاصل کر سکے اور اس سلسلہ میں محققین کو ایک معتبر مصدر حاصل ہو سکے۔

اس صفحہ تک اس لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:

http://mk.iq/cen.php?id=3

واضح رہے کہ معارف اسلامی اور انسانی سیکشن کے ذیلی اداروں میں مرکز تراث حلہ کے علاوہ بصرہ اور کربلا کی تراث سے متعلق مراکز بھی شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: