آیت اللہ سیستانی: مختلف اقوام اور خاص طور پر فلسطینی عوام کو درپیش مصائب کی روک تھام کے لیے مذہبی اور روحانی رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

آج صبح بروز ہفتہ (21 رجب 1442 ھ) بمطابق (6 مارچ 2021ء) کو اعلی دینی قیادت آیت العظمی سید علی سیستانی (دام ظلہ الوارف) سے پوپ فرانسس اور ویٹی کن کے سربراہ خورخے ماریو برگولیو نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں اعلی دینی قیادت نے مختلف ممالک میں موجود ظلم وستم، غربت، دینی وفکری تنزلی، بنیادی آزادیوں پر پابندی اور معاشرتی ناانصافی اور خاص طور پر اس خطہ میں مختلف اقوام اور فلسطینی عوام کو جنگوں، شدت پسندی، معاشی پابندیوں اور ہجرت وغیرہ جیسی درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔

اعلی دینی قیادت نے ان مصائب ومشکلات کی روک تھام کے لیے مذہبی اور روحانی پیشواؤں کو اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: