عباس عسکری یونٹ کورونا کی نئی لہر کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بابل میں جراثیم کش مہم جاری رکھے ہوئے ہے

عباس عسکری یونٹ کورونا کی نئی لہر کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے اپنی جراثیم کش مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس لہر کے شروع ہونے کے بعد نئے سرے سے وسیع پیمانے پر رہائشی علاقوں سمیت اُن تمام جگہوں پر سپرے کیا جا رہا ہے کہ جہاں عوام کی آمد ورفت اور اجتماع رہتا ہے۔

اسی سلسلہ میں بابل گورنریٹ میں عباس عسکری یونٹ نے ایک بڑی جراثیم کش مہم کا آغاز کیا ہے کہ جس کے تحت گزشتہ روز النور چائلڈ ہسپتال کی پوری عمارت اور اس کے تمام حصوں میں جراثیم کش مواد کا سپرے مکمل کیا گیا ہے۔

النور ہسپتال کی انتظامیہ نے عباس عسکری یونٹ اور اسی طرح سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا اس مہم اور ہسپتال کو مکمل طور پر ڈس انفکٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے اور اس مہم کو کورونا کے اثرات کم کرنے میں کلیدی جزء قرار دیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: