قرآن مرکز’’عرش التلاوة‘‘ منصوبےکے ضمن میں اپنی ہفتہ وار قرآنی محافل اور پورگرام جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ ’’عرش التلاوة‘‘ ان منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنا ہے۔
قرآن مرکز’’عرش التلاوة‘‘ منصوبےکے ضمن میں اپنی ہفتہ وار قرآنی محافل اور پورگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ پروگرام ہر شب جمعہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں منعقد کیا جاتا ہے جیسے ربلا سیٹلائٹ نیٹ ورک کے ذریعے براہ راست نشریات کیا جاتا ہے۔

اس ہفتہ وار پروگرام میں قرآنی تعلیمات سے متعلق لیکچر کے علاوہ روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے قاریان قرآن کی موجودگی میں محفل قرآن کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

یہ تمام ہفتہ وار قرآنی سیشنز جو’عرش التلاوة‘‘ منصوبے کا حصہ ہیں، حفظان صحت کے اصولوں اور کورونا سے بچاو کے لئے تمام تر احتیاطی اقدامات کو اپناتے ہوئے منعقد کئے جاتے ہیں۔

قرآنی منصوبے "عرش التلاوا" کا مقصد معاشرے میں ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی و اسلامی تعلیمات سے بہرہ مند ہو اور معاشرے کو اسلامی و قرآنی بنیادوں پر استوار کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ القرآن مرکز ہر سال متعدد قرآنی سرگرمیوں اور پروگراموں کا اہتمام کرتا ہے اور صحت کی موجودہ عالمی و ملکی صورتحال کے تناظر میں رواں سال ان پروگراموں کو کورونا سے بچاو کے لئے تمام تر احتیاطی اقدامات اپناتے ہوئے منعقد کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: