اعلی دینی قیادت کا دفتر اہل عمان کو تعزیت پیش کرتا ہے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر نے بروز ہفتہ 21 رجب 1442 ہجری بمطابق 7 مارچ 2021ء کو اہلیان عمان کو علامہ سید شرف بن علی موسوی (رحمہ اللہ) کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔
اعلی دینی قیادت کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم
(انا لله وانا اليه راجعون )
ہمیں جلیل القدرعالم علامہ سيد شرف بن علی موسوی (طیب اللہ ثراه) کی وفات کی باعث دکھ و افسوس خبر موصول ہوئی ہے، کہ جنہوں نے اپنی پوری زندگی دین کی ترویج اور مومنین کی خدمت میں صرف کی۔ ہم مرحوم کے خانوادہ اور عمان میں موجود ان کے تمام چاہنے والوں کو اس المناک مصاب پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت و رضوان میں جگہ عنایت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر وسکون سے نوازے۔
ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم

21 رجب 1442هـ
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: