ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن / بغداد الکرخ برانچ کی جانب سے بابل گورنریٹ میں غریب اور نادار خاندانوں کے لئے امدادی مہم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن غریب اور ضرورت مند خاندانوں کی امداد کے لئے اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس وقت ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن / بغداد الکرخ برانچ کی جانب سے بابل گورنریٹ میں امدادی مہم جاری ہے۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حالیہ لاک ڈاون کے نفاذ کے آغاز سے ہی ڈویژن سے وابستہ علاقائی یونٹس نے ملک بھر میں متاثرہ اور نادار خاندانوں کی مدد اور انھیں غذائی اشیاء فراہم کرنے کے لئے امدادی کاروائیاں تیز کر دی ہیں اور ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن / بغداد برانچ اس وقت بابل گورنریٹ کےالمسيّب میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

ڈویژن کے سربراہ قاسم رحیم المعموری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن / بغداد الکرخ برانچ متاثرہ خاندانوں بشمول ضرورت مندوں اور یتیموں کی امداد جاری رکھے ہوئے ہے اور ڈویژن سے وابستہ علاقائی یونٹس نے ملک بھر میں متاثرہ اور نادار خاندانوں کی مدد اور انھیں غذائی اشیاء فراہم کرنے کے لئے امدادی کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن / بغداد الکرخ برانچ نے بابل برانچ کے تعاون سے المسيّب میں متاثرہ خاندانوں کی مالی اعانت کے علاوہ اانھیں غذائی اشیاء پر مشتمل باسکٹس اور کپڑے فراہم کئے ہیں۔
اس امدادی مہم کے نگران جناب سلام الموسوی نے بتایا کہ ہم نے المسيّب شہر میں ضرورت مند خاندانوں میں 75 سے زیادہ تازہ اور خشک اشیاء پر مشتمل فوڈ باسکٹس، کپڑے اور امدادی رقوم تقسیم کی ہیں اور یہ مہم آخری نہیں ہوگی۔ بلکہ ہم گورنریٹ میں امدادی سرگرمیاں جاریرکھیں گےاور ہم ان مشکلات پر قابو پانے کے لئے ان خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن حد تک کھڑے ہونے کے لئے کام کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: