القمر کلچرل فورم کی جانب سے معاشرے کے مختلف طبقات کے لئے منعقد کردہ آن لائن تربیتی کورس اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سےوابستہ القمر کلچرل فورم نے ذی قار گورنریٹ میں اپنے کوآرڈینیٹرز کے ذریعے ایک آن لائن تربیتی کورس مکمل کر لیا ہے۔ اس آن لائن تربیتی کورس میں ذی قار گورنریٹ اور دیگر علاقوں کے 68 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔

یہ کورس ان سلسلہ وار ثقافتی پروگرامز اور کورسز کا حصہ ہے جو مرکز کی جانب سے معاشرے کے مختلف طبقات کی علمی و فکری صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں۔

افورم کے انچارج شیخ حارث الداحی نے الکفیل نیٹ ورک کو اس حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تین روزہ آن لائن تربیتی کورس (گوگل میٹ) پلیٹ فارم کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا۔ یہ کورس تین سیشنز پر مشتمل تھا۔ ان سیشنز میں انتہا پسندی اور فرقہ واریت سمیت عصرحاضرکے مذہبی، ثقافتی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور جدید سائنسی طریقوں اور میکانزم کو استعمال کرتے ہوئے عدم برداشت اور منفی رویوں کو ختم کرنے کے بارے میں لیکچرز شامل تھے تاکہ حقیقی معنوں میں معاشرے میں امن و استحکام اور خوشحالی و ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے اس سلسلہ وار ای کورسز کا انعقاد معاشرے میں ثقافتی اور علمی آگاہی کے فروغ کے لئے شروع کیا گیا ہے تاکہ معاشرے کے مختلف طبقات کو میڈیا اور کمیونیکیشن میں پائے جانے والے گمراہ کن عناصر کے بارے مٰیں آگاہی دیتے ہوئے معاشرتی خطرات اور برائیوں سے بچا جاسکے۔ کیونکہ اس پروجیکٹ کی ٹیم کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھ نہیں سکی تھی اس لئے اب آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے یہ سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: