الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے سیکیورٹی اہلکار کی کندھے اور کہنی سے متصل ہڈی ( humerus bone) کے پیچیدہ فریکچر کی درستگی سے فکس کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک سیکیورٹی اہلکار کی کندھے اور کہنی سے متصل ہڈی ( humerus bone) کے پیچیدہ فریکچر کی درست فکسنگ میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کے آرتھوپیڈک ڈاکٹر احسان الفرج نے کہا: "ہماری طبی ٹیم نے(locked plate) کا استعمال کرتے ہوئے ایک سیکیورٹی اہلکار کی کندھے اور کہنی سے متصل ہڈی ( humerus bone) کے پیچیدہ فریکچر کی درست فکسنگ کی ہے۔ یہ آپریشن مقامی اینستھیزیا کے ذریعے کیا گیا تھا۔"
ڈاکٹر الفرج نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "متعدد ہسپتالوں نے مریض کو علاج فراہم کرنے اور آپریشن کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ یہ ایک بہت ہی پیچیدہ فریکچر تھا ۔"
انھوں نے کہا: "الکفیل ہسپتال کے آپریٹنگ تھیٹرز میں دستیاب جدید ترین ٹیکنالوجیز کی دسیتابی ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے اور انھیں کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: