روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لئے پروٹیکشن یونٹ کے اقدامات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروسز افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ پروٹیکشن یونٹ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ، مقامات مقدسہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے فرائض انجام دیتا ہے۔

اس سلسلے میں یونٹ کے سربراہ حامد الحافظي نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ہماری یونٹ کا عملہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام، حرم مطہر کے داخلی اور خارجی راستوں کے ساتھ ساتھ اس کے تمام بیرونی دروازوں اور راہداریوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے جراثیم کش سپرے کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "حرم مطہر کے بیسمنٹس، دفاتر اور کشوانیات یونٹس کی جراثیم کشی اور ڈس انفیکشن بھی ہمارے عملے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ہمارےعملےکی کوششیں صرف مذکورہ حصوں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بیرونی سائٹس اور کمپلیکسز کو جراثیم سے پاک کرنا بھی ہمارے عملے کے فرائض کا حصہ ہے۔ "

انھوں نے مزید کہا: " کیونکہ ڈس انفیکشن کے اقدامات بہت اہم ہیں۔ اس لئے ہم خیر الجود کمپنی کی تیار کردہ معیاری جراثیم کش مصنوعات کا استعال کرتے ہیں اور جراثیم کُش مواد کو تجویز کردہ ہدایات اور مقررہ مقدار کے مطابق استعال کرتے ہیں۔"

انہوں نے وضاحت کی: "جراثیم کشی کے لئے روایتی آلات کے بجائے اعلی کارکردگی کے حامل جدید آلات استعمال کیے جاتے ہیں، جن کے ذریعےکم کوشش اور کم وقت میں مطلوبہ مقامات کو جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: