فیملی کلچر سنٹر کی جانب سے بعثت نبوی ﷺ کے مبارک موقع پر (مبعث النور) کے عنوان سے کوئز مقابلے کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فیملی کلچر سنٹر نے بعثت نبوی ﷺ کے مبارک موقع پر (مبعث النور) کے عنوان سے ایک کوئز مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

مرکز کی ڈائریکٹر محترمہ عاصمہ ابراہیم نے الکفیل کو بتایا: "یہ مقابلہ گذشتہ منعقد کئے جانے والے مقابلوں کا تسلسل ہے جو اہل بیت (ع) سے منسوب ایام ، جشن ولادت یا ایام شہادت کے احیاء کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں۔ آج رسول اسلام کی بعثت کو صدیاں گزر چکی ہیں لیکن عصر حاضر کے ترقی یافتہ طاقتور انسانوں کو، پہلے سے بھی زیادہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پرامن پیغامات اور انسانیت آفریں تعلیمات کی ضرورت ہے اور اس مقابلے کے انعقاد کا بنیادی مقصد بھی اس آفاقی پیغام اور تعلیمات کو دنیا تک پہنچانا ہے۔ یہ مقابلہ ایک کوئز مقابلہ ہے اور تین سوالات کے صحیح جواب دینے والے شرکا کو بذریعہ قرعہ اندازی انعامات دیئے جائیں گے۔
انھوں نے کہا: "آپ اس مقابلے میں حصہ لینے اور اس کے سوالات کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

https://www.facebook.com/thaqafaasria۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: