ام البنین(عليها السلام) ای یونیورسٹی کے شعبہ قرآنی میں نئےتعلیمی سیشن کے لئے رجسٹریشن کے آغاز

بعثت نبوی ﷺ کے مبارک موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ ام البنین(عليها السلام) ای یونیورسٹی کے شعبہ قرآنی نے نئے تعلیمی سیشن جو اگلے ماہ شوال کے آغاز میں شروع کیا جائے گا، میں رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
اس سیشن میں داخلے کی خواہشمند طالبات درج ذیل لنک کے ذریعے رجسٹریشن حاصل کر سکتی ہیں:
https://2u.pw/WO60V
آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ یہ یکم مئی 2021 ء ہے۔
واضح رہے کہ ام البنین(عليها السلام) ای یونیورسٹی نے قرآنی علوم اور معارف ثقلین کی نشر و اشاعت کے لئے قرآن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے.

یہ ڈیپارٹمنٹ حوزوی و اکیڈمک مضامین پر مشتمل چار سالہ کورس میں گریجویشن فراہم کرے گا۔

یونیورسٹی کے صدر شیخ حسین الترابی نےالکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے کے قیام کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:

- قرآن اور علوم القرآن پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا، قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ، انسانی تہذیب میں نیکی کی اقدار کے تحفظ میں کردار ادا کرنا۔
- خواتین میں علوم القرآن کے بارے آگاہی و فروغ۔

-قرآنی علوم میں خواتین گریجویٹ تیار کرنا۔

-قرآنی علوم میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کی سرپرستی کرنا۔

- خواتین میں علوم القرآن ، فقہ اور عقائد اوراسلامی ثقافت کے فروغ کے لئے موثر کردار ادا کرنا،
-منفی افکار کا علمی قابلہ کرنا۔

انہوں نے کہا کہ یہ گریجویشن کورس عربی اور انگریزی میں ہوگا۔ تفصیلات دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں https://alkafeel.net/news/index?id=12574،

اور رابطہ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں https://t.me/Department_of_Quraani_Studies۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: