روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے کربلا کی تاریخ کی جمع آوری کے لیے بنائے گئے ادارے (مرکز تراث کربلا) نے ''غاضریہ'' کے نام سے رسالہ شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ویب سائٹ کا پس منظر
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے ادارے (مرکز تراث کربلا) نے کربلا کی تاریخ اور آثارِ قدیمہ کے بارے میں معلومات اور مختلف نوادرات کی جمع آوری کا عمل گزشتہ کچھ عرصے سے شروع کیا ہوا ہے مذکورہ ادارے نے اب کربلا اور امام حسین(ع) کے مشن کے بارے میں (غاضریہ) نام سے ایک رسالہ شائع کرنے کا اعلان کیا ہے اور ادباء، مؤلفین، محققین اور مضمون نگاروں کو رسالہ کے لیے مضامین لکھنے کی دعوت دی ہے۔
اس رسالہ میں مندرجہ ذیل شرائط پر پورا اترنے والے مضمون کو شائع کیا جائے گا:
(1)لکھا گیا مضمون پہلے شائع نہ ہوا ہو اور پہلے شائع ہونے کی صورت میں مضمون کے مواد کو نئے تحریر ی سانچے میں ڈھالہ گیا ہو یا اس میں ایسے اضافات کو شامل کیا گیا ہو کہ جس کا تعلق سانحہ کربلا، یا کربلا کی تاریخ، آثار، ثقافت اور جغرافیہ وغیرہ سے ہے۔
(2)مضمون عربی زبان میں لکھا جائے اوراسے A4 کے دس صفحوں سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور ادارے کو مضمون بھیجتے ہوئے مضمون نگار کا نام، پتا، فون نمبر اور ای میل بھی ضرور لکھا جائے اور اس کے ساتھ ہی مضمون نگار اپنی تصویر بھی ادارے کو دے تا کہ رسالہ میں مضمون کے ساتھ اسے بھی شائع کیا جائے۔
(3)ہر مضمون کو رسالہ میں شائع کرنے سے پہلے ادارے کی کمیٹی میں شامل علماء، محققین اور مضمون نگار اسے پڑھیں گے اور پھر بعد میں اس کے شائع کرنے کا حکم صادر کریں گے۔
جس مضمون نگار کے لکھے گئے مضمون کو رسالہ میں شائع کیا جائے گا اسے رسالے کے متعدد نسخے دئیے جائیں گے اور اسے مالی حق زحمت اور مختلف تحائف بھی دئیے جائیں گے۔
مزید تفصیلات کے لیے فیکس لائن فون :310058یا پھر موبائل فون 07810528170یہ رابطہ کریں یا پھر ادارے کی ویب سائٹ turath.alkafeel.net دیکھیں اور ہمارے اس ای میل turath@alkafeel.net کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں اور ہم سے ملنے اور خط اور کتابت کے لیے یہ پتا یاد رکھیں: مركز تراث كربلاء: العراق- محافظة كربلاء المقدسة - حي الإصلاح الزراعي- خلف متنزه الحسين عليه السلام - مجاور معهد الكفيل لتقنية المعلومات و تطوير المهارات.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: