«وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ» کے عنوان سے ایک ورچوئل علمی کانفرنس کا انعقاد

آج سہ پہر بروزہفتہ، ( 28 رجب 1442 ھ) بمطابق(13 مارچ 2021 ) کو بعثت نبوی ﷺ کے مبارک موقع پر یورپ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندے کے تعاون سے الکفیل یونیورسٹی کے زیر اہتمام «وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ» کے عنوان سے ایک ورچوئل علمی کانفرنس منعقد کی گئی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اسکے بعد عباسی کے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن عباس راشد الموسوی نے روضہ مبارک کے متولی شرعی نمائیدگی کرتے ہوئے کانفرنس سے خطاب کیا۔ اسے دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں https://alkafeel.net/news/index?id=12653۔
اس کے بعد الکفیل یونیورسٹی کے صدرڈاکٹر نورس الدہان اور پھر یورپ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندے سید أحمد الراضي الحسينيّ نے تقاریر کیں۔ انھیں دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں https://alkafeel.net/news/index?id=12653۔

اس کے بعد ریسرچ سیشن کا آغاز ہوا جس میں حوزہ علمیہ کے معروف علماء کرام، محققین اور ماہرین تعلیم نے حصہ لیا اور حضور اکرم (ص) کی حیات مبارکہ اور ان کے بابرکت مشن سے متعلق قیمتی موضوعات پر اپنے مضامین پیش کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: