قرآن انسٹی ٹیوٹ: امام کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے کاظمین آنے والے زائرین کے لئے تعلیم القرآن مراکز کا قیام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ القرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کی جانب سے امام الکاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے روضہ مقدسہ کاظمین آنے والے زائرین کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے لئے متعدد تعلیم القرآن مراکز قائم کیے گئے۔
القرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کے ڈائریکٹر جناب نبیل الساعدی نے ان مراکز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ مراکزتعلیم القرآن مراکز منصوبے کا تسلسل تھے۔ ملک میں کورونا وائرس کے باعث موجودہ بحرانی صورتحال کے باوجود ہم تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس منصوبے کو جاری رکھنے کے لئے پر عزم تھے کیونکہ اس کا مقصد زائرین کرام کو نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں کی صحیح تلاوت کرنا سکھانا اور قرآن کریم کی ث
قافت کو عام کرنا تھا ، خاص طور پر ایام زیارت کے دوران ہزاروں مومنین کے اجتماع میں اس مقصد کو حاصل کرنے کا بہترین موقع تھا۔ "
انہوں نے مزید کہا: "ان مراکز سے مستفید ہونے والے زائرین کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہے۔"

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پچھلے سات سالوں کے دوران اس منصوبے سے دس لاکھ سے زیادہ افراد استفادہ کر چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: