“کام کے دوران صحت و سلامتی کے نظریہ اور ضوابط'' کے موضوع پر منعقد ہونے والی وکشاپ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عملے کی شرکت۔

کربلا کے ہنرمندوں کی صحت و سلامتی کے ادارے کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبہ سازی اور انسانی ترقی کے سیکشن نے روضہ مبارک میں اپنے سالانہ پروگرام کے تحت ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا کہ جس میں روضہ مبارک کے عملے کو کام کے دوران صحت و سلامتی کے جدید نظریات اور ضوابط سے روشناس کروایا گیا۔
اس ورکشاپ میں روضہ مبارک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے شرکت کی اور کربلا کے صحت کے ادارہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد حسن عطار نے اس سلسلہ میں لیکچرز بھی دئیے ڈاکٹر محمد حسن عطار ہنرمندوں کی صحت و سلامتی کے سرکاری ادارے کے سربراہ بھی ہیں۔
یہ ورکشاپ اس سلسلہ میں مزید کام کرنے اور دوسرے مختلف پروگرام منعقد کرنے کا نقطہ آغاز ہے کہ جس کے تحت ہنرمندوں اور مختلف عملی میدانوں میں کام کرنے والے افراد کی سلامتی، صحت اور ہنگامی حالات سے نپٹنے کے طریقوں پر مشتمل بہت سے کورسس اور ورکشاپس کے انعقاد کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔
روضہ مبارک کے ادارے کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے روضہ مبارک کے عملے میں علمی، فنی، اخلاقی، ذھنی، دینی اور ثقافتی صلاحیتوں کا زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے اور اسی مقصد کی خاطر روضہ مبارک کا ادارہ اپنے عملے کے لیے بہت سے اس سلسلہ میں پروگرام منعقد کرتا رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: