تصویری رپورٹ: حضرت عباس (ع) کی ضریح پر سجے ہزاروں قدرتی پھول انوار محمدیہ کی آمد کی مبارکباد دے رہے ہیں

ماہ شعبان کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے اس مبارک ماہ میں انوار محمدیہ کی آمد اور جشن میلاد کی تیاریوں کے سلسلہ میں قدرتی پھولوں کے دسیوں گلدستوں اور ہزاروں پھولوں سے ضریح مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو سجا دیا ہے۔

شعبان کی ابتداء سے پندرہ شعبان تک اہل بیت اطہار علیھم السلام کے ہاں انوار محمدیہ کی آمد کا جشن منانے اور ان پُر مسرت ایام میں شیعیان اہل بیت علیھم السلام میں خوشیاں بانٹنے کے لیے جو امور سر انجام دئیے گئے ہیں ان میں ضریح مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی قدرتی پھولوں سے تزیین و آرائش بھی ہے۔ اس سلسلہ میں پانچ ہزار سے زیادہ قدرتی پھولوں سے بنے گلدستوں اور پھولوں کے ستونوں کو ضریح مبارک پر مختلف جگہ آویزاں کیا گیا ہے۔

جن پھولوں کو اس تزیین و آرائش میں استعمال کیا گیا ان میں سے اکثر کے نام درج ذیل ہیں:

(الأنتوريم)،(كلاد بولس)، (الورد الهولندي)، (كلايول)، (روز)، (داودي)، (كاميليان)، (الجوري)، (سايكس)

واضح رہے شعبان کا مہینہ اہل بیت علیھم السلام کی خوشیوں سے بھی بھرا ہوا ہے اہل بیت علیھم السلام کی متعدد برگزیدہ شخصیات کا جشن میلاد اور مختلف دینی مناسبات اسی مہینہ میں ہیں:

شعبان کے مہینہ کی دوسری تاریخ کو ہجرت کے دوسرے سال روزے کے وجوب کا حکم نازل ہے۔

شعبان کی تین تاریخ کو ہجرت کے چوتھے سال حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی اور ملائکہ رسول خدا(ص) کو امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارک باد دینے کے لیے آپ(ص) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔

چار شعبان 26 ہجری کوحضرت عباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی۔

پانچ شعبان 38 ہجری کوحضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی اور اس دن حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے جنگ جمل فتح کی۔

گیارہ شعبان 33 ہجری کو حضرت علی اکبرعلیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی۔

پندرہ شعبان 255 ہجری کو حضرت امام مھدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی۔

پندرہ شعبان کی رات شب قدر کے بعد سب سے افضل ترین رات ہے اور اس میں عبادت اور دعا کا بہت زیادہ ثواب روایات میں مذکور ہے۔

خوشیوں اور روحانی کیفیات سے بھرپور اس ماحول میں اہل بیت (ع) کے چاہنے والے جوق در جوق روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مراسیم زیارت کی ادائیگی کے لیے آرہے ہیں ۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور ان کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے میں صرف کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: