الکفیل میوزیم میں موجود ہزاروں انتہائی نادر وتاریخی قالین

الکفیل میوزیم میں ہاتھ سے بنے ہوئے مختلف اقسام اور سائز کے 1000 سے زائد قالین موجود ہیں کہ جن میں سے بعض انتہائی نادر اور بیش قیمت ہیں مختلف ادوار اور ممالک میں بننے والے اور مختلف پس منظر اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف سے روضہ مبارک کو ہدیہ کیے گئے یہ قالین مہارت، خوبصورتی اور عقیدت کی پوری تاریخ اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔
ان قالینوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے میزیم کے انچارج صادق لازم زیدی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "الکفیل میوزیم میں موجود ہاتھ سے بنے ہوئے یہ قالین انتہائی نایاب شمار ہوتے ہیں اور اس طرح کے قالین دیگر عجائب گھروں میں موجود نہیں ہیں یہ وہ قالین ہیں جو مختلف ادوار میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو ہدیہ کیے گئے ہیں، الکفیل میوزیم میں ان قالینوں کی دیکھ بھال و مرمت کرنے، ان کا ریکارڈ رکھنے اور انھیں مناسب طریقے سے نمائش کے لیے پیش کرنے کے لیے ایک خاص یونٹ قائم ہے جس کے ارکان اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت ان تاریخی قالینوں کو موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ تر یہ قالین ہدایا ونذورات کے سیکشن کی طرف سے ہم تک پہنچتے ہیں،
جس کے بعد ان کی تفصیلی تصاویر لے کر قالین کے ریکارڈ کا حصہ بنا دی جاتی ہیں اور قالین کو میوزیم کے خزانے میں جمع کر لیا جاتا ہے،
اس کے بعد قالین کی جدید ترین طریقوں سے مکمل جانچ کی جاتی ہے،
مختلف مراحل پر مشتمل ٹیسٹس کے مکمل ہونے کے بعد اسے مرمت وبحالی کے عملے کے سپرد کر دیا جاتا ہے کہ جو ضرورت ہو تو اس کی مرمت وبحالی کا کام سرانجام دیتا ہے،
اس کے بعد اس کا بار کوڈ اور اس کا تفصیلی ریکارڈ تیار کیا جاتا ہے کہ جس میں اس کی تصاویر، اس کی قسم، اس میں استعمال ہونے والا دھاگہ، اس پر موجود نقش ونگار کی تفضیل، اس کے صحیح وسالم ہونے یا متضرر ہونے کی تفضیل، ضرر کی صورت میں ضرر کی نوعیت، اس کی عمر اور اس کے بنائے جانے کی جگہ سمیت بہت سی تفاصیل درج کی جاتی ہیں۔
ان قالینوں میں سے بعض نمائش کے لیے میوزیم میں رکھے جاتے ہیں جبکہ باقی انتہائی احتیاط کے ساتھ مخصوص سٹور میں محفوظ رہتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: