الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 30 سالہ مریض کے گھٹنے کی کُرکُری ہَڈی (cartilage) کی بحالی اور (ACL) کی کامیاب پیوند کاری کی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے اینڈو سکوپک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری میں مبتلا 30 سالہ مریض کے گھٹنے کی کُرکُری ہَڈی (cartilage) کی بحالی اور (ACL) کی کامیاب پیوند کاری کی ہے۔
ڈاکٹر باسم البحرانی جو آرتھوپیڈک اور کھیلوں کی انجری کے ماہر ہیں، نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے اینڈوسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری میں مبتلا نوجوان کے گھٹنے کی کُرکُری ہَڈی (cartilage) کی بحالی اور رباط (ACL) کی پیوند کاری میں کامیابی حاصل کی ہے۔ "

اںھوں نے مزید کہا ، "مریض کی ران کے پیچھے واقع ٹینڈنزمیں سےایک کو کاٹ کر (ACL) کےساتھ کامیاب پیوندکاری کی گئی ہے۔ مریض آپریشن کے اگلے ہی دن اپنے گھر واپس چلا گیا تھا کیونکہ اس کی حالت بالکل ٹھیک تھی اور طبی بحالی کے مرحلے کو مکمل کرنے کے بعد وہ اپنی معمول کی زندگی میں واپس آسکتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: