ام البنین (عليها السلام) لائبریری MARC 21 سسٹم سے منسلک ہونے والی عراق کی پہلی وویمن لائبریری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ ام البنین (عليها السلام) وویمن لائبریری نے MARC 21 سسٹم سے منسلک ہوتے ہوئے بین الاقوامی کوڈ حاصل کیا ہے۔ یہ نظام بین الاقوامی سطح پر نہائت اہم اور کمیونیکیشن کا جدید معیار ہے اور ام البنین علیہا السلام وویمن لائبریری اس نظام کے ساتھ کام کرنے والی عراق کی پہلی وویمن لائبریری ہے۔

لائبریری کی ڈائریکٹر أسماء العبادي نے الکفیل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لائبریری نے اپنے قیام کے بعد سے ہی موثر اقدامات اٹھائے ہیں اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے اور معاشرے خصوصا خواتین کو علمی، فکری اور ثقافتی خدمات کی فراہمی کے لئے کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری لائبریری کے اہم مقاصد میں سے ایک MARC 21 سسٹم سے منسلک ہونا اور بین الاقوامی سمبل یا کوڈ کا حصول بھی تھا۔ کیونکہ ہم لائبریری کے میدان میں جدت، ترقی اور اس شعبے میں عالمی نظام کو اپنے وژن کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کرنے کے خواہاں ہیں اور MARC 21 لائبریری کے مندرجات کو معیاری اور منظم انداز میں درج کرنے کا بین الاقوامی سٹینڈرڈ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری لائبریری کو MARC 21 سسٹم میں فیلڈ انڈیکس کارڈ (040) سے منسلک بین الاقوامی سمبل(IQ-KaWLB) دیا گیا ہے ، جس کی مدد سے وہ دیگر علاقائی اور عالمی لائبریریوں کے ساتھ کمیونیکیٹ کر سکتی ہے۔ MARC 21 سسٹم میں شمولیت حاصل کرنے کے لئے لائبریری کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سنٹر نے بھی بھرپور تعاون کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی: "اس سسٹم کا استعمال ایک سے زیادہ خودکارسسٹمز میں ایک ہی ڈیٹا کے استعمال کا امکان فراہم کرے گا ، اور ہر طرح کی لائبریریوں اور تخصصات کے مابین تعاون کے لئے راستہ کھولے گا اور مقامی ، قومی اور علاقائی سطح پر ڈیٹا بیس کے اشتراک میں معاون ہو گا۔"

واضح رہے کہ الکفیل لائبریری کے کیٹلاگنگ یونٹ کے عملے نے اس نظام کے ساتھ کام کرنے کا طریقہ سیکھنے کے لئے ڈیجیٹل کیٹلاگ کے شعبے میں متعدد تربیتی کورسز کئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: