العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کی جانب سے انوار محمدیہ(ع) کی آمد کی پرمسرت مناسبات کے ضمن میں علمی فورم کا انعقاد

انوار محمدیہ(ع) کی آمد کی پرمسرت مناسبات پر العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کی جانب سے یونیورسٹی آف لبنان اسلامی یونیورسٹی لبنان اوریورپ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندے کے تعاون سے ایک ورچوئل علمی فورم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ علمی فورم (بزوغ الأقمار.. إحياءٌ لمنهج النبيّ المختار وآله الاطهار) کے عنوان اور (بين المدينة وكربلاء نهضةُ فكرٍ وعطاء) سلوگن کے تحت بروز جمعرات (4 شعبان المعظم 1442 ھ) بمطابق (18 مارچ ، 2021 عیسوی) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام الحسن (علیہ السلام) ہال میں حفظان صحت کے اصولوں اور کورونا وائرس سے بچاأؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے اور بذریعہ (zoom) پروگرام کیا جا رہا ہے۔ اس علمی سیمینار میں رجسٹریشن کے لئے لنک درج ذیل ہے:
Https://us02web.zoom.us/j/3740873005
مزید معلومات کے لئے آپ درج ذیل پر کال کرسکتے ہیں۔
(07602323337)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: