حضرت عباس(ع) کے خدام امام حسین(ع) کی ضریح مبارک کے پاس جشن میلاد کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں

مجلس ادارہ، سیکشنوں کے سربراہان اور دیگر خدام پر مشتمل روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کے ایک اعلی سطحی وفد نے امام صاحب العصر والزمان (عجّل الله فرجه الشريف) کو امام حسین (علیہ السلام) کے جشن میلاد کی مبارک باد پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک امام حسین(علیہ السلام) میں حاضری دی۔
حضرت عباس (علیہ السلام) کے خدام کا یہ وفد ہاتھوں میں پھولوں کی چادریں اور گلدستے تھامے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) سے روانہ ہوا اور ما بین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) پہنچا کہ جہاں روضہ مبارک کے بیرونی دروازہ پر روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) کے خدام نے ان کا استقبال کیا پھر سب نے مل کر امام حسین (علیہ السلام) کی بارگاہ میں حاضری دی اور امام حسین (علیہ السلام)، امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ الشریف) اور باقی چہاردہ معصومین کو اس پر مسرت مناسبت کی مبارک باد پیش کی اور ضریح مبارک پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
مراسیم زیارت کی ادائیگی کے بعد وفد نے روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) سے ملاقات کی اور انھیں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) اور خاص طور پر روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) کی طرف سے مبارک باد پیش کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: