عراقی وزیر صنعت: روضہ مبارک کے منصوبوں کی پیروی کر کے ہر صنعتی ارادہ کامیابیاں سمیٹ سکتا ہے

بروز بدھ (3 شعبان 1442 ہجری) بمطابق (17 مارچ ، 2021 ء) کو عراق کے وزیر صنعت السيد منهل عزيز الخبّاز نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک کے سیکرٹری سے ملاقات کی۔

مراسیم زیارت ادائیگی کے بعد وزیر صنعت نے روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور مجلس ادارہ کے دیگر ارکان سے ملاقات کی اور روضہ مبارک کے صنعتی منصوبوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر صنعت نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا کہ: ہم آج حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں حاضری سے مشرف ہوئے ہیں اور ہم نے روضہ مبارک کے خدام اور انتظامی سربراہان سے بھی ملاقات کی ہے ہم نے اس ملاقات میں مختلف ایسے امور پر تبادلہ خیال کیا کہ جو کربلا کے لیے صنعتی حوالے سے کافی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے صنعت وحرفت کو ترقی دینے کے لیے روضہ مبارک کے صنعتی تجربات سے بھی استفادہ کرنے کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا کیونکہ روضہ مبارک کے تمام منصوبے ایک بہت بڑی کامیابی شمار ہوتے ہیں اور ہر صنعتی ارادہ ان کی پیروی کر کے کامیابیاں سمیٹ سکتا ہے۔

اس ملاقات میں موجود روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن محترم جواد حسناوی نے اس ملاقات کو کافی ثمرآور اور وزير صنعت کی گفتگو کو روضہ مبارک کی صنعتی کامیوں کا واضح اعلان واعتراف قرار دیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: