اقمار محمدیہ(ع) کی آمد کی پرمسرت مناسبات کے ضمن میں منعقد کئے جانے والے علمی فورم کی سرگرمیاں

آج بروز جمعرات (4 شعبان المعظم 1442 ھ) بمطابق (18 مارچ ، 2021 عیسوی) کو اقمار محمدیہ(ع) کی آمد کی پرمسرت مناسبات کے ضمن میں (بزوغ الأقمار.. إحياءٌ لمنهج النبيّ المختار وآله الاطهار) کے عنوان اور (بين المدينة وكربلاء نهضةُ فكرٍ وعطاء) سلوگن کے تحت منقعد کئے جانے والے علمی فورم کی سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔

اس علمی فورم کا انعقاد العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کی جانب سے یونیورسٹی آف لبنان، اسلامی یونیورسٹی لبنان اوریورپ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندے کے تعاون سے بذریعہ (zoom) پلیٹ فارم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام الحسن (علیہ السلام) ہال میں حفظان صحت کے اصولوں اور کورونا وائرس سے بچاأؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے کیا گیا۔

فورم کے آغاز میں قاری مسلم عقیل الشبکی نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا۔ اس کے بعد اسکے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن عباس رشد الموسوی نے روضہ مبارک کے متولی شرعی کی نمائیدگی کرتے ہوئے کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس کے بعد یورپ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندے سید أحمد الراضي الحسينيّ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اہل بیت علیہم السلام کی فکر اور تعلیمات کو دنیا تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس کے بعد ڈاکٹر مشتاق عباس معن نے فورم کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے تقریرکرتے ہوئے کہا کہ اقمار محمدیہ(ع) کی فکر اور تعلیمات کو دینا تک پہنچانے کا سلسلہ ان موجودہ حالات میں بھی محکمہ صحت کی سفارشات پر عمل پیرا رہتے ہوئے جاری رہنا چاہیے۔

اس کے بعد شاعر ڈاکٹر احمد الخیال اور علی الصفار نےاہل بیت اطہار(ع) کی خدمت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد ریسرچ سیشن کا آغاز ہوا جس میں معروف ملکی و غیر ملکی محققین اور ماہرین نے اقمار محمدیہ(ع) کی سیرت طیبہ اور فکر وتعلیمات پر اپنے تحقیقی مقالات پیش کئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: