اقمار محمدیہ(ع) کی آمد کی پرمسرت مناسبات پر منعقد کئے جانے والے علمی فورم میں پیش کی جانے والی سفارشات

آج بروز جمعرات (4 شعبان المعظم 1442 ھ) بمطابق (18 مارچ ، 2021 عیسوی) کو اقمار محمدیہ(ع) کی آمد کی پرمسرت مناسبات کے ضمن میں (بزوغ الأقمار.. إحياءٌ لمنهج النبيّ المختار وآله الاطهار) کے عنوان اور (بين المدينة وكربلاء نهضةُ فكرٍ وعطاء) سلوگن کے تحت علمی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ اس علمی فورم کے اختتامی سیشن کے دوران فورم میں شریک محققین اور ماہرین کی تجویز کردہ اہم سفارشات پیش کی گئیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور اس علمی فورم کی انتظامی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر مشتاق عباس معن نے فورم میں تجویز کردہ سفارشات پیش کیں جو مندرجہ ذیل ہیں:
1- اس فورم کو سالانہ بنیاد پر منعقد کیا جانا چاہئے۔
2- اس فورم میں زیادہ سے زیادہ ممالک کے علمی و فکری اداروں کو شامل کیا جائے تاکہ اہل بیت (ع) کی فکر اور تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لئے اس کانفرنس کو وسیع پیمانے پر منعقد کیا جا سکے۔
3- اگلے فورم کی تیاری ، خاص طور پر علمی اورانتظامی کمیٹیوں کی تشکیل ، فورم کے ہر اجلاس کے اختتام کے ایک ہفتہ بعد شروع کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ محققین اور ماہرین کی شمولیت کو ممکن بنایا جا سکے۔
اس علمی فورم کے اختتام پراجلاس میں شریک محققین اور ماہرین کو اعزازت سے نوازا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: