العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولزمیں وسیع پیمانے پر جراثیم کش مہم اور سخت احتیاطی و حفاظتی اقدامات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز نے مڈ ٹرم امتحانات کے ساتھ ہی وسیع پیمانے پر جراثیم کش مہم اور سخت احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد بچوں اور تدریسی عملے کی صحت و سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے تعلیم و تدریس کے لئے محفوظ اور صحتمند ماحول کی فراہمی کو ممکن کو بنانا ہے۔
العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز کے سربراہ ڈاکٹر احمد الکعبی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ: "مڈٹرم امتحانات کے دوران طلباء و طالبات کی صحت و سلامتی کے تحفظ اور ایک محفوظ اور صحتمند ماحول فراہم کرنے کےالعمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز میں وسیع پیمانے پر جراثیم کشی اور حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے تمام کلاس رومز ، ہالز اور تمام سروسزسائٹس میں جراثیم کش سپرے کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز نے وائرس سے تحفظ کے لئے محکمہ صحت کی سفارشات کی روشنی میں جامع حکمت عملی مرتب کی ہے اور امتحانی مراکز میں ماسک اورسیسیٹائزر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشرتی دوری کو برقرار رکھنے کے لئے منظم اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وائرس سے بچنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے طلباء و طالبات کو مسلسل آگاہی اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔"
واضح رہے کہ العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز نے موبائل ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو کورونا وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے احتیاطی اقدامات کی نگرانی اور جائزہ لینے کے علاوہ سکولوں میں مسلسل جراثیم کش سپرے کر رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: