العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے واسط گورنریٹ میں بڑے پیمانے پر جراثیم کش مہم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) نے ناول کورونا وائرس کی حالیہ لہر کے پیش نظرعراق کے مختلف گورنریٹس میں رہائشی علاقوں اور گردونواح کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے اپنی جراثیم کش اور امدادی مہمات کو مزید تیز اور وسیع کر دیا ہے۔
اسی ضمن میں واسط گورنریٹ میں کورونا سے متاثرہ افراد کے بڑھتے ہوئے کیسز اور شہریوں کی درخوست پر العباس فائٹنگ سکواڈ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ کمپنی خیر الجواد کے تیار کردہ نئے آلات اور جراثیم کش مواد کا استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر جراثیم کش مہم انجام دی ہے۔
اسکواڈ کے مرکزی میڈیا نے بتایا: ہمارے اسکواڈ کے جوانوں نے واسط گورنریٹ کے متعدد سرکاری اداروں، دفاتر، طبی مراکز ، اسکولوں اور عوامی مقامات میں جراثیم کش سپرے کیا ہے اور اس وبا کی سنگینی اور اثرات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی اور تعلیمی مہم بھی شروع کر رکھی ہے تاکہ محکمہ صحت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کروایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ہماری کوئیک رسپانس ٹیمیں وائرس سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں میں ہی آکسیجن سلنڈرز، ماسک اور دیگر طبی اشیاء فراہم کر رہی ہیں۔ "
میڈیا کی جانب سے مزید کہا گیا : " ہم عام شہریوں میں بھی ماسک اور دیگر طبی اشیاء تقسیم کر رہے ہیں اور انھیں اس وائرس سے بچنے کے لئے آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: