موسم بہار کی آمد پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی پھولدار پودوں سے تزئین و آرائش

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تزئین وشجرکاری کی جانب سے روضہ مبارک کے صحن و بیرونی حصوں اور ملحقہ راستوں میں انتہائی دلکش اور دیدہ زیب رنگوں کے پھول اور پودے لگائے گئے ہیں ۔
اس شجرکاری مہم کا مقصد روضہ مبارک کی دلکشی اور خوبصورتی میں اضافہ کرنا اور زائرین کی آنکھوں اور دلوں کو تسکین اور خوشی پہنچانا ہے۔ یہ پودے روضہ مبارک کے اندرونی اور بیرونی حصوں اور داخلی راستوں میں انتہائی فنکارانہ انداز میں لگائے گئے ہیں۔


شعبہ تزئین وشجرکاری کے انجینئر ذیاب احمد عمران نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ویسے تو ہمارا سٹاف سارا سال مرتب کردہ شیڈیول کے مطابق روضہ مبارک کے صحن و بیرونی حصوں اور ملحقہ راستوں کو موسمی اور غیر موسمی پودوں اور پھولوں سے سجانے کے لئے اقدامات کرتا ہے لیکن موسم بہار کے آغاز پر شجرکاری کرنے اور مختلف قسموں کے گلاب اور خوشنما اور دیدہ زیب رنگوں کے پھول پودے لگانے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جاتے ہیں اور یہ پودے روضہ مبارک کے اندرونی اور بیرونی حصوں اور داخلی راستوں میں انتہائی فنکارانہ انداز میں لگائے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ، "مختلف قسموں اور رنگوں کے پودوں کی ایک بڑی تعداد کو روضہ مبارک کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں انتہائی متاثر کن انداز میں لگانا الکفیل نرسریز اور شعبہ تزئین و آرائش کی ان عظیم ہستیوں سے عقیدت اور محبت کا ثبوت اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی نمونہ ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: