نجف گورنریٹ کے علاقے بانيقيا (النور) میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے نجف گورنریٹ کے علاقے بانيقيا (النور) میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کر لیا ہے۔

یہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اس علاقے کے (2000) سے زیادہ افراد پر مشتمل (500) گھروں کو پینے کا صاف اور صحت بخش پانی فراہم کرتا ہے اور اہل علاقہ کی درخواست پر اس پلانٹ کو فوری طور پر مرمت اور بحال کیا ہے۔

مذکورہ بالا محکمہ کے سربراہ انجینئر ضیاء مجید الصائغ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ایسے خدماتی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرتا ہے جن کا معاشرے اور عراقی شہریوں کی زندگی سے براہ راست تعلق ہوتا ہے اور جتنا ہو سکے شہریوں کی مدد اور خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پینے کے صاف پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کئی علاقوں میں واٹر ڈیسیلینیشن اسٹیشن (آر او اسٹیشن) قائم کیے ہیں تاکہ زندگی کی اس بنیادی ضرورت کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔ "

اس پراجیکٹ کے نگران انجینئر بسام الہاشمی نے کہا: "اس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی فوری بحالی کے لئے ہم نے تکنیکی ٹیم تشکیل دی جس نے اسٹیشن کی سائٹ کا سروے کرنے کے بعد مرمت اور بحالی کے کام شروع کر دیا۔ یہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (30،000) لیٹر فی گھنٹہ کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے اور اس پلانٹ کو مکمل بحالی کرنے کے لئے پلانٹ کے تقریبا (80٪)حصوں اور مشینوں کوتبدیل کیا گیا ہے جن میں الیکٹرک پمپس ، فلٹرز، پائپ لائنز اور سٹورنگ ٹینکس شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ، " ہمارا کام صرف اس پہلو تک ہی محدود نہیں تھا ، بلکہ بجلی اور کنٹرول سسٹم کی بحالی بھی اس منصوبے کا حصہ تھی اور اب یہ پلانٹ اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
اہل علاقہ اس اقدام اور انسان دوست کام کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شکرگزار ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: