الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال : نچلے جبڑے سے ٹیومر کو ہٹانے کے بعد ہڈی کی کامیاب پیوند کاری

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے (26) سالہ مریض کے نچلے جبڑے سے ٹیومر کو ہٹانے اور خراب شدہ ہڈی کی جگہ صحت مند ہڈی کی پیوند کاری کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔
ہسپتال میں چہرے اور میکسلو فیشل سرجری کے ماہرڈاکٹرمعمر الأعرجي نے کہ: ہماری میڈیکل ٹیم نے (26) سالہ مریض کے نچلے جبڑے سے ٹیومر کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ جبڑے میں خراب شدہ ہڈی کی جگہ صحت مند ہڈی کی کامیاب پیوند کاری کی ہے۔
ڈاکٹر الأعرجي نے مزید کہا: یہ آپریشن الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں موجود جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا گیا تھا اور مریض سرجری کے بعد صحت یاب ہو رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: