سہ ماہی رسالہ (الخطوة) کا اٹھارواں شمارہ شائع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث بصرہ نے اپنے سہ ماہی رسالہ (الخطوة) کا اٹھارواں شمارہ شائع کر دیا ہے۔

اس رسالہ میں بصرہ کی دینی، فکری اور علمی تراث کے بارے میں مضامین میں شامل کیے گئے ہیں اور بصرہ کی بہت سی پرانی تصاویر، بصرہ کے نادر ونایاب مخطوطات اور اسی طرح سے بہت سے دیگر تاریخی موضوعات کو بھی اس شمارے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ رسالہ عراقی جرنلسٹس سنڈیکیٹ کے ہاں رجسٹرڈ ہے اور اس میں عراق اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے نامور لکھاری اپنے مضامین اور مقالات کو شائع کرتے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: