وزیر داخلہ کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری

عراق کے وزیر داخلہ جناب عثمان الغانمي نے بروز سوموار (8 شعبان 1442هـ) بمطابق (22 مارچ 2021 ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) حاضری دی۔
مراسمِ زیارت ادا کرنے کے بعد وزیر داخلہ نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور مجلس ادارہ کے بعض ارکان سے ملاقات کی اور مختلف خدماتی وامنی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کے اختتام پر وزیر داخلہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران عراقی معاشرے کو جدید اور وسیع تر خدمات کی فراہمی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور اسے سب کے لیے نمونہ عمل قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: