گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے وفد کی روضہ مبارک امامین عسکریین علیہم السلام کی سیکیورٹی یونٹ سے ملاقات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی جنگ ختم ہونے اور سرزمین وطن کے تمام حصوں کو داعش کے غاصبانہ اور ظالمانہ قبضے سے چھڑوانے کے باوجود بھی سکیورٹی اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کی اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس مرتبہ کمیٹی کی جانب سے سامرا میں روضہ مبارک امام علی نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام میں تعینات سیکیورٹی یونٹ کے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور انھیں اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی کے لیے خصوصی دورہ کیا گیا۔
گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کا یہ دورہ ڈویژن کے زیر اہتمام فیلڈ ٹورزکی ایک سیریز کا ایک حصہ ہے اور اس فیلڈ ٹور کا شیڈیول پہلے سے مرتب کیا گیا تھا۔

کمیٹی کے سربراہ شیخ حیدر العارضی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ فیڈرل پولیس فورس سے وابستہ سیکیورٹی یونٹ روضہ مبارک امامین عسکریین علیہم السلام کی حفاظت کی ذمہ دار ہے اور زائرین، حرم مطہر اور مجموعی طور پر شہر کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ لہذا ہم نے اپنے وفد کو متعدد سیکیورٹی چیک پوسٹس اور سیکٹرز کا دورہ کرنے کی ہدایت کی جہاں یہ سیکیورٹی یونٹ فرائض کی انجام دہی کے لئے تعینات ہے۔

وفد نے سیکیورٹی یونٹ کا شکریہ ادا کیا اور انھیں تاکید کی کہ وہ اس شہر کے امن وسلامتی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو شکست دینے کے لئے مزید کوشش کریں۔
وفد نے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے تحائف بھی فراہم کیے۔ وفد نے انہیں اعلی مذہبی قیادت کا سلام اور دعاوں پر مشتمل پیغام بھی پہنچایا۔
سیکیورٹی یونٹ کے جوانوں نے اس مدد اور تعاون پر اعلیٰ دینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے اخلاقی اور روحانی مدد ان کے وطن کی حفاظت کے ارادوں کو مصمم اور عزائم کو بلند کرتی ہے۔
جوانوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے لاجسٹک سپورٹ اور تحائف بھیجنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: