روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے کربلا کی تاریخ کی جمع آوری کے لیے بنائے گئے ادارے (مرکز تراث کربلا) نے ادباء، مؤلفین، محققین اور مضمون نگاروں کو رسالہ ''(مجلـــة تـــراث كربــــلاء'' کے لیے مضامین بھیجنے کی دعوت دی ہے.

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے ادارے (مرکز تراث کربلا) نے کربلا کی تاریخ اور آثارِ قدیمہ کے بارے میں معلومات اور مختلف نوادرات کی جمع آوری کا عمل گزشتہ کچھ عرصے سے شروع کیا ہوا ہے مذکورہ ادارے نے اب کربلا اور امام حسین(ع) کے مشن کے بارے میں (تراث کربلا) کے نام سے ایک رسالہ شائع کرنے کا اعلان کیا ہے اور ادباء، مؤلفین، محققین اور مضمون نگاروں کو رسالہ کے لیے مضامین لکھنے کی دعوت دی ہے۔
اس رسالہ میں مندرجہ ذیل شرائط پر پورا اترنے والے مضمون کو شائع کیا جائے گا:
(1)لکھا گیا مضمون کسی بھی صورت میں پہلے شائع نہ ہوا ہو اور نہ ہی اس کے مواد کے حقوق کسی کے پاس محفوظ ہوں۔
(2)مضمون عربی زبان میں لکھا جائے اوراس کے الفاظ کی تعداد کو (10000 – 15000) تک ہونا چاہیے اور
لکھا گیا مضمون تحریر کے علمی اسلوب کے مطابق ہو۔
(3)ہر مضمون کو رسالہ میں شائع کرنے سے پہلے ادارے کی کمیٹی میں شامل علماء، محققین اور مضمون نگار اسے پڑھیں گے اور پھر بعد میں اس کے شائع کرنے کا حکم صادر کریں گے۔
جس مضمون نگار کے لکھے گئے مضمون کو رسالہ میں شائع کیا جائے گا اسے رسالے کا ایک نسخہ دیا جائے گا اور اسے مالی حق زحمت کے طور پر (150000) عراقي دینار بھی دئیے جائیں گے۔
مزید تفصیلات کے لیے فکس لائن فون :310058یا پھر موبائل فون 07810528170پہ رابطہ کریں یا پھر ادارے کی ویب سائٹ turath.alkafeel.net دیکھیں اور ہمارے اس ای میل turath@alkafeel.net کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں اور ہم سے ملنے اور خط و کتابت کے لیے یہ پتا یاد رکھیں: مركز تراث كربلاء: العراق- محافظة كربلاء المقدسة - حي الإصلاح الزراعي- خلف متنزه الحسين عليه السلام - مجاور معهد الكفيل لتقنية المعلومات و تطوير المهارات.


قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: