العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز: سخت حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے مڈم ٹرم امتحانات کا انعقاد جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت کی سفارشات کے مطابق سخت حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے رواں تعلیمی سال کے مڈم ٹرم امتحانات کا انعقاد جاری ہے۔ ان اقدامات کا مقصد بچوں اور تدریسی عملے کی صحت و سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے تعلیم و تدریس کے لئے محفوظ اور صحتمند ماحول کی فراہمی کو ممکن کو بنانا ہے۔

العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز کے سربراہ ڈاکٹر احمد الکعبی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز کے ہزاروں طلباء مڈم ٹرم امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں۔

مڈٹرم امتحانات سے قبل طلباء و طالبات کی صحت و سلامتی کے تحفظ اور ایک محفوظ اور صحتمند ماحول فراہم کرنے کےالعمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز میں وسیع پیمانے پر جراثیم کشی اور حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے اور اب بھی جاری ہیں۔ کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے تمام کلاس رومز ، ہالز اور تمام سروسزسائٹس میں جراثیم کش سپرے کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز نے وائرس سے تحفظ کے لئے محکمہ صحت کی سفارشات کی روشنی میں جامع حکمت عملی مرتب کی ہے اور امتحانی مراکز میں ماسک اورسیسیٹائزر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشرتی دوری کو برقرار رکھنے کے لئے منظم اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وائرس سے بچنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے طلباء و طالبات کو مسلسل آگاہی اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔"
انھوں نے کہا کہ العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز نے طلبہ سے رابطے میں رہنے اور ورچوئل ایجوکیشن پروگراموں کے ذریعہ تعلیم و تدریس جاری رکھنےکی ہر ممکن کوشش کی ہے جس نے طلباء کو اسباق کو مکمل طور پر سمجھنے اور امتحانات دینے کے قابل بنایا ہے۔
واضح رہے کہ العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز نے موبائل ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو کورونا وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے احتیاطی اقدامات کی نگرانی اور جائزہ لینے کے علاوہ سکولوں میں مسلسل جراثیم کش سپرے کر رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: