عراق میں کتابوں کی تجلید کی جدید ترین ٹیکنالوجی دارالکفیل پرنٹنگ پریس میں

دار الکفیل برائے طباعت و نشر کے پاس کتابوں کی جلد کے لیے (Hard cover) اور (soft cover) ٹیکنالوجی ملکی سطح پر استعمال ہونے والی سب سے زیادہ جدید ترین ٹیکنالوجی ہے کہ جس کی بدولت ملک کے اندر ہی ہر طرح کی کتابوں کی پرنٹنگ ممکن ہو گئی ہے۔

دارالکفیل پرنٹنگ پریس کے انچارج فراس ابراہیمی نے بتایا ہے کہ جرمنی سے لائی گئی (kolbs) کمپنی کی مشینری ایک گھنٹہ میں (2400) (DA260) کوّر تیار کرتی ہے اور (BF512) کوّر کی پیداواری مقدار فی گھنٹہ (1,800) ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ: ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ طباعت کے میدان میں آنے والی ہر نئی ٹیکنالوجی اور جدت کو اس پرنٹنگ پریس کا حصہ بنائیں تاکہ ملکی سطح پر ہی ہر قسم کی خود کفالت کے ذریعے اہل قلم اور ناشرین کی خدمت کی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: