صحن الساقی میں شامل کی جانے والی اضافی جگہ کی بحالی اور ترقی آخری مراحل میں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ باب قبلہ کے دائیں جانب واقع صحن الساقی میں شامل کی جانے والی اضافی جگہ کی بحالی اور ترقیاتی کام آخری مراحل میں ہیں۔ یہ اضافی جگہ روضہ مبارک میں اب تک شامل ہونے والی جگہوں میں سب سے بڑی ہے اور یہاں موجود عمارتوں کومنہدم کرنے اور ملبہ ہٹا نے کے بعد سید الشہدا کمپلیکس اسٹریٹ (الساقی صحن) سے عارضی پارکنگ تک سڑک کے دونوں طرف اس جگہ کو ہموار کرنے اکے بعد دیگر انفراسٹکچرل کام شروع کر دیئے گئے تھے۔
اس اضافی کی فراہمی روضہ مبارک کے بیرونی توسیع منصوبے کا حصہ ہے تاکہ مخصوص ایام زیارت خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران شدید رش کو کم کرنے،زائرین کی نقل حرکت کو رواں اور سہل بنانے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے اضافی جگہیں فراہم کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔ یہ اضافی جگہ روضہ مبارک میں اب تک شامل ہونے والی جگہوں میں سب سے بڑی ہے۔
مذکورہ بالا محکمہ میں کنسٹرکشن ورکس ڈویژن کے سربراہ انجینئر محمد مصطفی الطویل نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "اس منصوبے کے باقی رہ جانے والے کاموں میں سائن بورڈز کی تنصیب اور صحن کے آخری حصے کی کلیڈنگ ہے، یہ حصہ باب قبلہ کے دائیں جانب واقع ہے۔ "
انہوں نے اشارہ کیا: " صحن میں شامل کیا جانے والا کُل رقبہ 1،610 مربع میٹر ہے۔ اس اضافی جگہ میں ایک مربوط انفراسٹرکچر نیٹ ورک (بجلی - سیوریج - مواصلات - کیمرے - پینے کا پانی) کی تنصیب کے بعد کلیڈنگ کے لئے ٹف ٹائلز (کربسٹن) کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس توسیعی جگہ کو مارکیٹ سے الگ کرنے کے لئے سٹیل فینس کی تنصیب بھی مکمل کی جا چکی ہے۔ نیز اس اضافی جگہ کو سڑک سے الگ کرنے کے لئے فٹ پاتھ کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: