موسوعةُ (خطب الجمعة) کی چودہویں جلد شائع کر دی گئی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے العمید عالمی مرکز برائے تحقیق و مطالعات نے حال ہی میں انسائیکلو پیڈیا برائے خطبات جمعہ ’’موسوعة خطب الجمعة‘‘ کی چودہویں جلد کو دو اجزاء میں شائع کیا ہے کہ جس میں سن 2008ء (1428 - 1429هـ) کے ان خطبات جمعہ کو تحریری شکل دی گئی ہے کہ جو مذکورہ سال کے دوران روضہ مبارک امام حسین(ع) میں اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندوں علامہ سید احمد صافی اور علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی نے ارشاد فرمائے تھے۔
مرکز العمید میں شعبہ موسوعات اور معجمات کے سربراہ ڈاکٹر كريم حسين ناصح الخالدي نے اس بارے بتایا ہے کہ یہ انسائیکلو پیڈیا عراق میں رونما ہونے والے بہت سے بحرانوں اور ان کے حل کے لیے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کی حکیمانہ کاوشوں کی ایک معتبر تاریخ ہے، ان خطبات کے ذریعے اعلی دینی قیادت کے نشر ہونے والے ارشادات کی بدولت عراقی عوام بہت سے معاشرتی، اداری اور سیاسی بحرانوں اور مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا: اگر ہم 2008ء کے خطبات جمعہ کا جائزہ لیں گے تو ہمیں معلوم ہو گا کہ اعلی دینی قیادت نے ہمیشہ تمام واقعات ومشکلات کے حل میں مرکزی کردار ادا کیا اور ہمیشہ درست راستے کی رہنمائی کی اور بہترین مشورے دیئے۔ اعلی دینی قیادت نے امریکہ اور عراق کے درمیان ہونے والے معاہدہ کے لیے اصول وضوابط طے کرنے میں بھی اہم ترین کردار ادا کیا کہ جس میں مرکزی نقطہ عراق کا استقلال اور عراقی حاکمیت قرار دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: