میڈیکل ایمرجنسی سے متعلق ٹرائج سسٹم(TRIAGE) پر ایک تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی سے منسلک الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کی جانب سے شعبہ پائیدار ترقی کے عملے کے لئے میڈیکل ایمرجنسی سے متعلق ٹرائج سسٹم پر ایک تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ کورس روضہ مبارک کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ان کورسز اور ورکشاپس کا تسلسل ہے کہ جو حرم مطہر کے سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور ان کو تفویض کردہ فرائض کو بہتر سے بہتر طورانجام دینے کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں۔

اس کورس کے سپروائزر محمد صالح سلمان نے کہا: "ایمرجنسی میڈیکل ٹرائج سسٹم جدید سائنسی طریقوں پر مشتمل ایک ایسا نظام ہے جو کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی میں ایمرجنسی کیسز کی نوعیت اور طبی امداد کا تعین رنگوں کے استعمال سے کرتا ہے اور تین ترجیحات کے ساتھ چوٹ کی درجہ بندی کرتا ہے۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے پیرامیڈکس یا ڈاکٹرز کے لئے موصول ہونے والے کیسز کو رنگوں سے شناخت کرتے ہوئے تشویشناک اور فوری کیسز کو علاج فراہن کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ "

انھوں نے مزید کہا: " اس نظام کا اطلاق ہسپتالوں سے باہر بھی جہاں کہیں بھی فیلڈ ہسپتال ہوتے ہیں، کیا جاسکتا ہے اور یہ عام طور پر جنگوں اور قدرتی آفات جیسے زلزلوں کے دوران بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس کورس میں متعدد موضوعات پر تعلیمی لیکچرز بھی شامل تھے، جن میں ایمبولٹری میڈیکل ٹرائج سسٹم میں رنگوں کے معنی ، تین ترجیحات کے ساتھ چوٹ کی درجہ بندی ، اور پیرامیڈک جوبز شامل تھے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: