(تراث الحِلَّة) تحقیقی رسالہ کا پندرہواں شمارہ شائع ہو گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث حلہ نے اپنے (تراث الحِلَّة) کے نام سے شائع ہونے والے تحقیقی رسالہ کا پندرہواں شمارہ شائع کر دیا ہے۔
مذکورہ بالا مرکز کے انچارج شیخ صادق الخویلدی نے بتایا ہے کہ اس شمارے میں حلہ سے متعلق بہت سے علمی، ادبی، ثقافتی، تاریخی، لغوی اور اسلامی مضامین شامل ہیں کہ جن میں سرفہرست ابن طاووس کی نظر میں حجاج، علّامہ حلّی کے نزدیک منطق، شيخ علی كاشف الغطاء کے اشعار اور دیگر مضامین شامل ہیں۔
اسی طرح سے عثمانی دور میں محکمہ انصاف، حلہ کے عربی لہجہ میں تدریجی تبدیلی اور تاویل کے موضوع پر بھی تحریریں اس شمارہ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا معارف اسلامی اور انسانی سیکشن ایک عرصے سے اپنے فکری اور ثقافتی منصوبوں کے ذریعے علم و معرفت، تہذیب و تمدن اور تاریخ و ادب کی روشنی کو دنیا تک پہنچا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے اس نے بہت سے مراکز اور ادارے بھی کھول رکھے ہیں جو اپنے اپنے شعبے میں دن رات سرگرم عمل ہیں اور اپنے تمام تر وسائل کو انسانیت اور علم کی خدمت کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں ان ہی مراکز اور اداروں میں سے ایک مرکز تراث حلہ بھی ہے کہ جو حلہ کی تاریخ، تراث اور اس سے متعلق تمام امور کو محفوظ کرنے اور دنیا تک پہنچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ معارف اسلامی اور انسانی سیکشن کے ذیلی اداروں میں مرکز تراث حلہ کے علاوہ بصرہ اور کربلا کی تراث سے متعلق مراکز بھی شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: