روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے کلام الہی کودرست پڑھنے کی تعلیم دینے اور تلاوت کے اصولوں پر مبنی تین تربیتی کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ منار الجبوری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "مرکز کی جانب سے ہمیشہ تمام عمرکی خواتین کے لئے تربیتی کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس بار بھی مرکز نے مختلف عمرکی خواتین کے لئے تین تربیتی کورسز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔"
انہوں نے وضاحت کی: " پہلا کورس(كاظم الغيظ ) کے عنوان سے(14-17 سال کی عمر) کی خواتین کے لئے،دوسرا کورس (الأعراف) کے عنوان سے طالبات کے لئے، تیسرا کورس (سفينة النجاة) کے عنوان سے بڑی عمرکی خواتین کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ کورسز محکمہ صحت کی ہدایات اور سفارشات کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے منعقد کئے جا رہے ہیں۔"
واضح رہے کہ قرآن مرکز برائے خواتین کا بنیادی ہدف خواتین میں اسلامی علوم و تعلیمات کی نشرواشاعت ہے اور جن میں سرفہرست قرآنی علوم ہیں۔