ران کی ہڈی کی کامیاب پیوند کاری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بیس سالہ مریض کی بائیں ران میں ہڈی کی کامیاب پیوند کاری کی ہے۔

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر أحمد علاء نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے بیس سالہ مریض کی بائیں ران میں ہڈی کی کامیاب پیوند کاری کی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "ہم نے closed mesh technique کا استعمال کرتے ہوئے ہڈی کو مستحکم انداز میں فکس کیا ہے۔ اس تکنیک کا استعمال آپریشن کے کچھ عرصے بعد ہی مریض کو چلنے کے قابل بناتا ہے۔

ڈاکٹر أحمد علاء نے مزید کہا ، "اس سے پہلے بھی مریض کا آپریشن دوسرے اسپتال میں ہوا تھا اور ران کی ہڈی کو دھات کی پلیٹ کے ذریعے فکس کیا گیا تھا لیکن مریض کا وزن (150 کلو) زیادہ ہونے کی وجہ سے دو سال بعد یہ پلیٹ ٹوٹ گئی تھی۔"

ڈاکٹر علاء نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن کامیاب رہا اور مریض آپریشن کے 4 دن بعد ہسپتال سے چلا گیا اور اس کی صحت اچھی تھی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: