نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مضیف زائرین شعبان کو دن رات خدمات فراہم کر رہا ہے

ماہ شعبان کی ابتدا سے ہی بڑی تعداد میں زائرین عراق کے مختلف شہروں سے پیدل کربلا آتے ہیں اور پیدل آنے والے زائرین کی اکثریت شاہراہِ یا حسین{ع} (نجف کربلا روڈ) سے ہوتی ہوئی کربلا پہنچتی ہے اور بہت سے لوگ تو پیدل سفر کی ابتدا ہی نجف سے کرتے ہیں جس کی وجہ سے پیدل کربلا آنے والے زائرین کا سب سے زیادہ رش نجف کربلا روڈ پہ ہوتا ہے۔

اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف کربلا روڈ پر واقع اپنے مہمان خانہ (مضيفُ العتبة العبّاسية) میں زائرین کی خدمت کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔

نیمہ شعبان کی زیارت کی مناسبت پر اس وقت نجف اور کربلا کے درمیان واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مضیف پیدل آنے والے زائرین کی خدمت میں دن رات سرگرم عمل ہے ہر روز یہاں ہزاروں زائرین کے لیے کھانے پینے، آرام و قیام اور یہاں موجود دیگر خدمات کا انظام کیا جا رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر اور اس سروس کمپلیکس کے نگران حاج جواد الحسناوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " اس وقت نیمہ شعبان کی زیارت کی مناسبت پر پیدل کربلا آنے والے زائرین کی بہت بڑی تعداد نجف کربلا روڈ استعمال کررہی ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مضیف زائرین کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن احتیاطی اورحفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے زائرین شعبان کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا: "ہم نے موجودہ عالمی اور ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ صحت کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے زائرین شعبان کو خدمات کی فراہمی کے لئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔ ہمارا عملہ یہاں آنے والے زائرین کو محکمہ صحت کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے کھانے پینے ، قیام کرنے اور دیگر خدمات فراہم کر رہا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا :" جیسے جیسے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو ہو رہا ہے ہماری خدمات اور حفاظتی اقدامات بھی وسیع تر ہوتے جا رہے ہیں۔ ہم سماجی دوری اور دیگر حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے زائرین کی خدمت کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: