ما بین الحرمین ڈویژن اپنے تمام وسائل زائرینِ شعبانیہ کے لیے بروے کار لائے ہوئے ہے

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر انتظام ما بین الحرمین ڈویژن کی انتظامیہ پندرہ شعبان کی مناسبت سے زیارت کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین استقبال کے لئے پوری طرح تیارہے۔ ما بین الحرمین ڈویژن کے تمام سیکشنز اور یونٹس کا عملہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے زائرین کو خدمات اور صحت مند اورمحفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے مصروف عمل ہے۔

ما بین الحرمین ڈویژن کے سربراہ سید نافع الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : "بین الحرمین ڈویژن پندرہ شعبان کی مناسبت سے زیارت کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین کی خدمت کے لئے تیار ہے۔ ڈویژن نے کورونا وبا کی حالیہ لہر کے پیش نظر اپنے تمام سیکشنز اور یونٹس کو نمازوں اور دعائوں کے لئے جگہ فراہم کرنے جیسی خدمات فراہم کرنے کے علاوہ زائرین کرام کو صحت کے حوالے سے محفوظ ماحول مہیا کرنے کے لئے بھی تیار کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا ، "ہم نے محکمہ صحت کی سفارشات اور اس او پیز پر عمل کرنے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔ اس سلسلے میں ہمارا عملہ مابین الحرمین، دونوں مقامات مقدسہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو مسلسل جراثیم سے پاک کرنے اور صفائی کرنے اور زائرین کی نقل و حرکت کو منظم کرنے جیسے اہم اقدامات کر رہا ہے۔"

انھوں نے مزید کہا ، " جیسے جیسے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ہمارا عملہ اپنی خدمات اور حفاظتی اقدامات کو وسیع تر کر رہا ہے اور زائرین کو صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: