قرآن مرکز کے کورسز کہ جن غیر ملکی طلاب بھی شرکت کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس سے وابستہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے قرآن مجید کی تلاوت و تجوید کے احکام پر تیسرے آن لائن قرآن کورس کا آغاز کیا ہے۔ اس آن لائن قرآن کورس میں پانچ ممالک اور چودہ عراقی گورنریٹس کے 200 سے زیادہ طلباء سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شرکت کر رہے ہیں۔

یہ کورسز کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ عالمی اور ملکی حالات کے باعث ورچوئلی منعقد کئے جا رہے ہیں۔

مذکورہ کورس قاری احمد الزامیلی کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے اور شرکاء سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ قرآن کریم کی صحیح تلاوت کرنے اور احکام تجوید سے متعلق لیکچرز لے رہے ہیں۔

مذکورہ کورس میں شریک افراد کی عمر (15-45) سال ہے۔ اس کورس کا دورانیہ 45 دن ہے اور ہر ہفتے تین دن ڈیڑھ گھنٹے کے تعلیمی و تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: