امام زمانہ (عج) کے جشن میلا کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی تزیین وآرائش

شعبان کے با برکت اور بافضیلت مہینے کی تین تاریخ کو امام حسین (علیہ السلام)، چار تاریخ کو حضرت عباس (علیہ السلام)، پانچ تاریخ کو امام سجاد (علیہ السلام) اور گيارہ تاریخ کو جناب علی اکبر (علیہ السلام) کا جشن میلاد تھا جبکہ آج (15 شعبان 1442هـ) کو امام مہدی صاحب العصر والزمان (عجّل الله تعالى فرجه الشريف) کا جشن میلاد انتہائی عقیدت واحترام اور ظہور کی دعاؤوں کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ الشریف) کے جشن میلا کے احیاء کے لیے روضہ مبارک کے خدام نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کو اندر اور باہر سے بینروں، پھولوں اور پودوں کے ساتھ خصوصی طور پر سجایا ہے اور اس وقت روضہ مبارک کا ہر حصہ مصلحِ عالم کے جشن میلاد کی خوشیوں کی مبارک باد دیتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
ذیل میں موجود تصاویر میں آپ بھی روضہ مبارک کی تزیین و آرائش کے چند مناظر دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: