اپنا نام لکھیں اور پندرہ شعبان کی رات اور دن کے دوران اپنی نیابت میں زیارت پڑھوائيں

الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک دنیا کے ہر کونے میں رہنے والے اُن تمام محبانِ اہل بیت(ع) کو اپنی نیابت میں بلا معاوضہ زیارتِ امام حسین(ع) اور زیارتِ حضرت عباس(ع) پڑھوانے دعوت دیتا ہے کہ جو موجودہ عالمی حالات یا کسی بھی دوسری وجہ سے نیمہ شعبان کی رات اور دن میں کربلا نہیں آ سکتے۔

پس جو مومنین مظلوم کربلا امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کرنے اور انھیں امام زمانہ(عج) کی جشن میلاد کی مبارک باد پیش کرنے کے لیے نہیں آ سکتے اور وہ اپنی طرف سے یا اپنے کسی عزیز کی طرف سے مظلوم کربلا امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت پڑھوانا چاہتے ہیں وہ الکفیل نیٹ ورک کے "نیابت میں زیارت" کے صفحہ میں نام درج کر دیں جس کا بھی یہاں نام درج ہو گا اس کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام دونوں مقدس روضوں میں پندرہ شعبان کی رات اور دن کے دوران زیارت اور دو رکعت نماز پڑھیں گے اور مولا کو امام زمانہ(عج) کی جشن میلاد کی مبارک باد پیش کریں گے۔

اپنے یا اپنے عزیزوں کی نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں اور نام درج کریں:

https://alkafeel.net/zyara/lang-ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: